سابقہ حکومتوں نے جان کے تحفظ کے لیے توجہ نہیں دی، غلام سرور خان

742

اسلام آباد:وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ گزشتہ حکومتوں کی گندگی صاف کرنا ہمارا مینڈیٹ ہے، سابقہ حکومتوں نے انسانی جان کے تحفظ کے لیے کبھی توجہ نہیں دی۔

غلام سرور خان نے  قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین سیفٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،فضائی آپریشن جلد بحال ہوگا،پی آئی اے ایک نئی ایئرلائن  بن کر سامنے آئے گی،گزشتہ روز 54پائلٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ  یورپین ایوی ایشن نے 2008میں بھی فضائی آپریشن معطل کیا تھا،سابق حکومتوں کی بات کریں تو شور مچانا شروع کردیتے ہیں،پی آئی اے کا خسارہ ہمیں ورثے میں ملا۔

وفاقی وزی کا مزید کہنا تھا کہ سابق دور میں پیسے لے کر لائنسزرینیو ہوتے تھے،ہماری حکومت میں ایسا نہیں ہوگا،ڈی جی سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے لیے اشتہار دے دیا ہے، برٹش ائیرویز نے 12ہزار لوگوں کو نکالا،ہم ان کو نکالیں گےجو سفارش کے ذریعے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسکریننگ کے دوران 17پائلٹس ، 96انجینئرز کی ڈگریاں جعلی نکلیں،تحقیقات شروع ہوئی تو 28 پائلٹس کی ڈگریاں بھی جعلی نکلی،ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج ہونگے،اپوزیشن تسلیم کرے کہ ان کے دور میں 658لوگ جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہوئے۔