ملک میں کورونا سے مزید 83 اموات، مجموعی تعداد 4922 ہوگئی

417

ملک میں کورونا وائرس تاحال بے قابو، 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 83 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 40 ہزار 965 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 13 ہزار 650، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 595، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 419 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 980 کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 67 ہزار 104 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔