امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد چین کے برابر کرے، چین

457

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے محکمہ برائےاسلحہ کنٹرول کےسربراہ فو کانگ نے کہا ہے جب امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد چینی ہتھیاروں کے برابر کردے گا تو پھر بیجنگ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ برائےاسلحہ کنٹرول کےسربراہ فو کانگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے امریکہ اپنے ہتھیاروں میں کمی کرے تو  چین واشنگٹن اور ماسکو کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے مذاکرات میں شریک ہوگا۔

فوکانگ نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکہ اپنے ہتھیاروں میں کمی کا اعلان نہیں کرتا تب تک ان کا ملک ہتھیاروں میں کمی کے حوالے سے مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

واجح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد سے متعلق معاہدہ اگلے سال فروری میں اختتام پذیر ہونے جارہا ہے۔