نالوںکی عدم صفائی،لوگ سڑکوںپر نکل آئے، بدین روڈ پر دھرنا

97

بدین (نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات کی مزید بارشوںکی پیشگوئی کے باوجودبرساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے ٹنڈوباگو بدین روڈ پر دھرنا دے دیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی مزید بارشوںکی پیشگوئی کے باوجودبدین شہر سے گزرنے والے سیم نالوں کی صفائی نہیں کی جاسکی جس کے خلاف مختلف قصبات سے
تعلق رکھنے والے لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد انہوں نے بدین ٹنڈوباگو روڈ پر دھرنا دے دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ،یوسی چیئرمین جھنڈوشاہ محمد خان،عبدالرحیم،یعقوب ہالیپوٹہ ودیگر نے کہا کہ کاشت کی گئی ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان کا خدشہ ہے لیکن انتظامیہ کانوںپر جوں تک نہیں رینگتی، صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کا فنڈ ہڑپ کیا جاچکا ہے ،مظاہرین نے مطالبہ کی ہے کہ فوری طور پر سیم نالوںکی صفائی کروائی جائے۔