سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا بجٹ برائے2020-21منظور

695

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ محنت سندھ کے ادارے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سالانہ بجٹ 2020-21 اور نظرثانی بجٹ 2019-20 کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت اس سال محنت کشوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود پر 8616.563 روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بجٹ کی منظوری وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت منعقدہ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں دی گئی۔ اس سال سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ( ایس ڈبلیو ڈبلیو بی ) محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر 1043.200 ملین روپے، مزدوروں کے بچوں کی تعلیم پر 2519.537 روپے، اور جاری اور نئے ترقیاتی کاموں پر 3923.605 روپے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اجلاس میں تمام شامل گورننگ باڈی کے ارکان کی منظوری سے کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر تیار 3 ہزار سے زائد فلیٹس کی لیبر کالونی کا نام حاجی مرتضیٰ بلوچ لیبر کالونی رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔