اسپتالوں کیلیے اسٹیٹ بینک کا قرض پروگرام شروع

327

کورونا وائرس میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسپتالوں  کے لیے قرض پروگرام کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں کورونا وبا سے نمٹنے  کے لیے اسپتالوں کو توسیعی منصوبے کے لیے قرض اسکیم متعارف کروائی ہے۔

اسٹیٹ بینک خواہشمند اسپتالوں کو مطلوبہ معیارات مکمل کرنے پر 5 ارب روپے تک کا قرض 7 فیصد سود پر دیا جائےگا۔

قرض لینے والے اسپتالوں کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں، توسیعی منصوبے کے لیے کم ازکم 50 بیڈ کا اضافہ، 24 گھنٹے سروس کے لیے آلات کی خریدی  اور اسپتال کی اپنی لیبارٹری لازمی قرار دی گئی ہے۔توسیع منصوبے کے لیے آئی سی یو میں بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹرز کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔