ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے، مصطفی کمال

630

کراچی :چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کے نام پر ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ  فنڈز کا رونا رونے والے میئرکراچی نے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود نالے صاف نہیں کرائے، بلدیاتی حکومت کو نالوں کی صفائی کے لیے سالانہ 50کروڑ ملتے ہیں،بلدیاتی حکومت ایمانداری سے کام کرے تو نالوں کی صفائی کا کام 10 کروڑ روپے میں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں ہیں،ایک بارش نے وفاق ، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی اصلیت سامنے رکھ دی ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے مزید کہا کہ متعدد کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لائسنس جاری کیے جائیں ، حکمرانوں نے عوامی مسائل کو حل نہ کرنے کا ارادہ کیا ہوا، بارش میں کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔