ڈاؤ یونیورسٹی نے ڈاکٹرز سمیت عملے کی تنخواہیں نصف کر دیں

458

ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنےتمام عملےبشمول ڈاکٹرزکی تنخواہیں آدھی کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاؤیونیورسٹی کےپروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز،ڈاکٹرز اور عملےکوجون کی آدھی تنخواہ دی گئی۔

ڈاؤیونیورسٹی کےزیادہ ترپروفیسراسپتال میں کام کرتےہیں اورکوروناکی فرنٹ لائن پرہیں اس کے باوجود ان کی تنخواہوں نصف کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز،ڈاکٹروں اور عملے کو  ماہ جون کی تنخواہیں 7 روز کی تاخیر سے ادا کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی نے تصدیق کی تھی کہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر شوکت علی کی سربراہی میں کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ایک انجکشن تیار کیا تھا جو منظوری کے لیے ڈریپ کو بھجوادیا گیا ہے۔