پی ایم ای ایکس میں 3.244 بلین روپے کے سودے

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج لمٹیڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس انڈیکس 4,406کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے3.244 بلین روپے مالیت کے سودے ہو ے جن کی مجموعی تعداد 3,298 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 1.984 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 440.712 ملین روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 228.849 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 183.607 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 131.930 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آیٔ خام تیل کے سودوں کی مالیت 110.335 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 84.182 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 36.823 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 24.228 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 18.997 ملین روپے رہی۔