فی تولہ سونا مہنگا ہو کر1لاکھ5ہزار روپے کے قریب پہنچ گیا

194

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو کر1لاکھ5ہزار روپے کے قریب پہنچ گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں 1 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1776 ڈالر ہو گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونا100روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 4 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت85 روپے کے اضافے سے 89 ہزار 935 روپے ہو گئی۔