انسانی جسم سے متعلق10 دلچسپ حقائق

1980

انسان کو اللہ نے سب سے بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے۔ لیکن جس طرح کائنات میں ہر تخلیق کا دائرہ کار محدود ہے اسی طرح انسان کا دائرہ کار بھی محدود ہے۔

1) ہماری آنکھیں ہمارے جسم کا وہ حصہ ہیں جنہیں ہم صابن سے نہیں دھوسکتے۔

2) انسان ایک رات کی نیند میں ساڑھے 4 ہزار مرتبہ سانس لیتا ہے۔

3) انسان 2 ہفتوں تک بغیر کھائے پیئے تو زندہ رہ سکتا ہے لیکن اگر وہ 10 دن نہ سوئے تو اس کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

4) انسان کے جسم میں سب سے زیادہ سونا (Gold) اس کے ناخنوں میں پایا جاتا ہے لیکن اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ باقی جسم کی نسبت ناخن میں سونا زیادہ پایا جاتا ہے۔

5) ہماری ناک کا سائز ہمارے انگوٹھے کے برابر ہوتا ہے۔

6) انسان کے مرنے کے بعد اس کا دماغ 2 سے 4 گھنٹے تک کام کرتا رہتا ہے۔

7) مرد خواب میں زیادہ تر صرف مردوں کو ہی دیکھتے ہیں جبکہ عورتیں مرد اور عورتوں کو برابر تناسب سے دیکھتی ہیں۔

8) انسانی آنکھ کا وزن تقریباً 7 گرام ہوتا ہے۔

9) ہمارے ہاتھ کی درمیانی انگلی کا ناخن سب سے تیزی سے بڑھتا ہے جبکہ چھوٹی انگلی کا ناخن سب ے آہستگی سے بڑھتا ہے۔

10) ایک عورت کے سر کے بالوں کو اگر جوڑا جائے تو 50 میل لمبی رسی بن سکتی ہے۔