‘ سی پیک میں ایک اور سنگ میل طے کر لیا’

604

معاون خصوصی و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ  سی پیک میں ایک اور سنگ میل طے کر لیا ہے۔

اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ  آج وزیراعظم چائنیزکمپنی کےساتھ آزادپٹن ہائیڈل پاورمنصوبےپردستخط کریں گے،1.5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سےسستی،پائیدارتوانائی حاصل کرسکیں گے۔

گزشتہ ماہ کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر سہ فریقی معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی تھی، معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نےکہا تھا  کہ سیکٹر میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔

معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر سہ فریقی معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوگی، تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس دن کیلیے بہت محنت کی ہے۔