پی ٹی آئی رہنما کو والد نے جائیداد سے عاق اورگھر سے نکال دیا

323

لودھراں( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ضلع لودھراں رانا محمد ارسلان کو والد نے عاق کردیا اور ان کے کسی بھی قول و فعل سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی اخبار میں چھپنے والے اشتہار میں تحریک انصاف کے رہنما رانا ارسلان کے والد رانا شبیر احمد ولد رانا عبدالعزیز خان قوم راجپوت نے کہا کہ وہ اپنے حقیقی بیٹے رانا محمد ارسلان جو کہ تحریک انصاف لودھراں کے جنرل سیکرٹری کو بوجہ نافرمانی، گستاخی اور غلط چال چلن پر اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتا ہوں آئندہ میں اور میری باقی تمام اولاد محمد ارسلان کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہ ہوں گے اور نہ ہی محمد ارسلان ہمارے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کرے۔