برطانیہ میں کورونا لاک ڈاؤن میں مزید نرمی

364

برطانیہ میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 3 ماہ جاری لاک ڈاؤن میں پہلی بار سنیما، کلبز اور حجام کی دکانیں کھول دی گئیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا میں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن کی سختیوں اور پابندیوں میں نرمی سلسلہ برقرار ہے، کاروباری مراکز کھلنے کے بعد اب سنیما، کلبز اور ہیئرڈریسر کی دکانیں بھی کھل گئی ہیں۔

تین ماہ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب سنیما، کلبز اور ہیئرڈریسرز نے دکانیں کے دروازے کھولے ہیں تاہم ہر قسم کے کاروبار کرنے والوں کو سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے اس بڑی نرمی پر عوام سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ سائنٹیفک ایڈوائزر نے کہا ہے کہ اس تازہ اقدام کو کسی طرح کا رسک یا خطرہ نہ بنایا  جائے۔

ہیلتھ سیکرٹری نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور اعلانہ کردہ ہدایات کو نظر انداز کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ بے احتیاطی  کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔