وزارت پورٹ اینڈ شپنگ سےمتعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے ، عبدالقادر پٹیل

728

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ سےمتعلق جلد ایک وائٹ پیپر جاری کریں گے ،اربوں ڈالر کے چکر میں لوگوں کو ہٹایا اور لگایا جارہاہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کے پی ٹی ایک خودمختار ادارہ ہے،جس میں ایک وزیرباربار مداخلت کررہاہے، کے پی ٹی ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کےنام پرآنیوالی  حکومت کےوزیرنےکےپی ٹی میں اپنادفتربنوایا،جس کی مالیت 24 لاکھ کی ہے،جس نے کے پی ٹی میں گھپلے کیے ہوئے ہیں، جو یو سی چیرمین کا الیکشن ہار گیا اس کو وزیر بنا دیا گیا ، علی زیدی نے کرائے کے گھر کی 20لاکھ روپے میں تزئین آرائش کرائی، علی زیدی سے 16نمبر پلاٹ سے متعلق پوچھا جائے۔

عبد القادر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جھوٹے کاغذ لہرا کر پریس کانفرنس کرتی ہے، یہ حکومت سرکس میں تبدیل ہوتی جارہی ہے، اسپیکر کا رویہ بہت حد تک جانب دارانہ ہوچکاہے، اسپیکر  اسمبلی میرامائیک تو بندکرسکتےہیں، لیکن میری آواز بند نہیں کراسکتے، جہانگیر ترین آج لندن بھاگے ہوئے ہیں، گزشتہ 6ماہ سےہم نے اسی زبان میں جواب دیناشروع کیاجس میں وہ دیاکرتےتھے، قومی اسمبلی میں 2سال سےبدتمیزی کاسلسلہ جاری تھا،جس کاہدف ہماری قیادت کوبنایا جاتاتھا۔