ٹنڈو محمد خان، شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

223

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) حیسکو ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھریلو زندگی مفلوج ہوکر ر ہ گئی، تجاری و کاروباری مرکز میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے سخت احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسلم قریشی، گلفام میمن اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے شیڈول کے مطابق 24 گھنٹے میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے لیکن حیسکو کی جانب سے 24 گھنٹے میں 12 گھنٹے سے زائد مسلسل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت گرمیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے جبکہ مسجدوں میں نمازیوں کو وضو کرنے کا پانی بھی نہیں ملتا۔ شہریوں نے چیف انجینئر حیسکو حیدر آباد اور حکام بالا سے پرزور مطابہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو شیڈول کے مطابق کیا جائے۔