الیکشن ٹریبونل: پی ایس 29خیرپورکے ووٹوں کی نادرا تصدیق کا حکم

409

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 29 خیر پور کے 18 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصد?ق کرانے کا حکم دے دیا ,الیکشن ٹریبونل کا کہنا ہے کہ نادرا کاونٹر فائلز انگوٹھوں کے نشانات اور بیلٹ پیپرز کی تصدیق ریجنل الیکشن کمیشن سکھر اور لاآفیسر عبداللہ ہنجرا کی موجودگی میں کرے،الیکشن ٹریبونل نے کارروائی مکمل کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عمر سیال نے پیپلزپارٹی کے امیدوار شیراز شوکت کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا ، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما ڈاکٹر رفیق بھانبھن جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے پیپلزپارٹی رہنما شیراز شوکت سے 9سو سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیت گئے تھے، پیپلزپارٹی رہنما شیراز شوکت نے ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔