عوام چر قربانی مہم کے ذریعے الخدمت کو مزید مضبوط بنائیں،حافظ طاہر مجید

315

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجیدنے جماعت اسلامی آفندی ٹائون زون کے ارکان اجتماع سے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اورچرم قربانی مہم کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے حیدرآباد کے شہریوں کا جماعت اسلامی اور الخدمت پر اعتماد ہے جو ہر سال بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی میں حصہ لیتے ہیں اور کھالیں جمع کراتے ہیں۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم حیدر ، جنرل سیکرٹری مطاہر خان اور جماعت اسلامی آفندی ٹائون زون کے امیر عامر فاروق بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری جانتے ہیں کہ واحد جماعت اسلامی اور الخدمت ادارہ ایسا ہے جس کے پاس ہر ایک چیز کا آڈٹ موجو د ہے اسی لیے شہری جماعت اسلامی پر ہی اعتماد کرتے ہیں اور عوام کے تعاون سے ہی حیدرآباد میں ا لخدمت
کے تحت چلائے جانے والے منصوبے، صحت، تعلیم، روزگار، صاف پانی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دنیا بھر میں اس کے کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عوام قربانی کی کھالیں دیانتداری سے خدمات انجام دینے والے ادارے الخدمت کو دے کر اس کے ہاتھ مضبوط کریں اور نیکی کے عمل میں اس کا ساتھ دیں۔