جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ کے لیے میدان میں ہے ، اسما سفیر

205

کراچی(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کا اجتماع ناظمات اضلاع و شعبہ جات منعقد ہوا،جس میں شہر کے تمام تنظیمی اضلاع کی دعوتی و تنظیمی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیااور آ ئند ہ کے کاموں کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر ناظمہ کراچی اسما سفیر نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام کو بدلنے والی ایک انقلابی جماعت ہے جو معاشرے کی عمومی اصلاح کے لیے میدان عمل میں موجود
ہے۔ موجودہ حالات میں بھی الحمدا للہ دروس قرآن،قرآن کلاسز،جے آ ئی یوتھ کے سیشنز،ماؤں کے تربیتی پروگرامزکا آن لائن سلسلہ جاری ہے۔الخدمت کے تحت ہزاروں یتیم بچوں کے کفالت پروگرام کا جائزہ نگران کراچی الخدمت منور اخلاص نے پیش کیا۔ تمام ناظمات اضلاع نے لاک ڈائون کے دوران خواتین سے آن لائن رابطوں کی تفصیل پیش کی اور جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے پروگرامز میں خواتین کی دلچسپی سے شرکت کی تفصیلات بیان کیں۔