لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی  نیوزی لینڈ کے وزیر صحت مستعفی

115

ولنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈیوڈ کلارک نے لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف ردعمل پر تنقید کے بعد اپنے عہدے سے استفعا دیدیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جسنڈا آرڈرن نے ڈیوڈ کلارک کا استفعا منظور کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈیوڈ کلارک نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے خاندان کو ساحل پر لے جا کر لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔