وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ ترین  سطح کے تقرر و تبادلے

113

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ ترین سطح کے تقرر و تبادلے ،گریڈ 22 کے مطہر نیاز رانا کا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے طورپر تبادلہ کرکے سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن
اینڈ پاسپورٹس ، گریڈ 21 کے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کردیاگیا ہے ۔گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن عبدالعزیز عقیلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیاانہیںاسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن شیر عالم محسود کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات میںتعینات کردیاگیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔