موت کاوقت مقررہے، کوئی ٹال نہیں سکتا، راشد نسیم

355

کراچی (اسٹاف رپوٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ موت کا ایک دن مقرر ہے اور اس کوکوئی ٹال نہیںسکتا،ہم سب کوایک روز حق تعالیٰ کے سامنے حاضرہوناہے،وہ جماعت اسلامی کے مرحوم رکن اظہار احمد کی رہائش گاہ نارتھ کراچی میں ایصال ثواب کے لیے منعقد کی جانے والی درس قرآن کی محفل سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ مرحوم اظہاراحمدزمانہ طالب علمی ہی سے انتہائی محنت اور جانفشانی کی ساتھ اقامت دین کی جدو جہد مصروف رہے،لسانی دہشت گردی کے دورمیںدھمکیوںکے باوجود جان ہتھیلی پررکھ کر دور درازمقامات تک اقامت دین کی جدوجہدکے لیے کبھی پیدل، کبھی سائیکل پرجا تے رہے۔انہوںنے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف اور سیکرٹری جنرل ضلع شمالی عرفان احمد، مرحوم کے عزیز و اقارب، اہل محلہ اور جماعت اسلامی کے مقامی ذمے دار ان و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔