جامعہ اردو:علاج کی مد میں زائدرقم لینے والوں سے وصولی شروع

120

کراچی(اسٹاف روپورٹر)وفاقی جامعہ اردو میں جون2020سے میڈیکل کی مد میں زائد رقم لینے والوں سے وصولیاں شروع ہوگئیں ہیں۔اضافی رقم اب ہرماہ تنخواہوںمیں سے کٹوتی کے ذریعے لی جائے گی۔واضح رہے کہ جامعہ میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کی جانب سے گزشتہ تین شیخ الجامعہ کے ادوار میں من پسند افراد کو میڈیکل کی مد میں غیر قانونی طور پر نوازنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور اضافی طور پر دی گئی رقم مستفید ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں سے وصول کرنے کے احکام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کے حکم پر دفتر رجسٹرار سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جنہوں نے گذشتہ ادوار میں فوائد اٹھائے۔ جس کے بعد موجودہ قائم مقام انتظامیہ کے خلاف پروپیگنڈوں کا بازار گرم کیا جارہاہے۔ دستاویزات کے مطابق میڈیکل کی مد میں سب سے زیادہ فوائد حاصل کرنے والوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سابق چیرمین محمد صدیق سرفہرست ہیں۔