ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیلم مانڈوی والا 9 جولائی کو نیب طلب

213

اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب نے 9 جولائی کو طلب کیا ہے‘ احتساب سب کا ہونا چاہیے‘ احتساب کا مطلب سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے۔ جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوریت اور شفافیت پر یقین رکھتا ہوں‘ میرا تعلق ایسے خاندان سے ہے جس کے بیشتر لوگ وکلا اور بزنس مین ہیں‘ تمام عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔ علاوہ ازیں نیب
سکھر نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میںسابق صوبائی وزیر ، رہنما پی پی ضیا الحسن لنجار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا‘ ریفرنس منظوری کے لےے چیئرمین نیب کو ریفرنس بھیج دیا گیا جس کے بعد آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں ایک ارب روپے سے زاید کا ریفرنس فائل کیے جانے کا امکان ہے‘ گزشتہ روزریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ نیب حکام کے بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔