حیدرآباد: امریکن کوارٹر سے گٹکا فروش گرفتار، 700مین پوری برآمد

313

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر مین پوری فروشوں کےخلاف کارروائیاں جاری ۔حالی روڈ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران لال ٹنکی امریکن کوارٹر کے قریب سے مین پوری فروش فرحان عرف ہیروکوگرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے 700مین پوری برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔علاوہ ازیں بلدیہ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران
تیسری نہر کے پل ملا اسماعیل گوٹھ لنک روڈ کے قریب مین پوری فروش 2ملزمان عبدالحق اور عامرکو گرفتار کرلیامذکورہ ملزمان کے قبضے سے 200 مضر صحت مین پوری برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔