وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

446

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

تاہم پائلٹس کے جعلی لائسنسز کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ پائلٹس کے جعلی لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوع اسلحہ لائسنس کے اجرا کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ جب کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔