کورونا وائرس؛ برطانوی فضائی کمپنی ڈوب گئی

603

مانچسٹر: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی فضائی کمپنوں کو دھچکا لگنے کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ کی فضائی کمپنی ہزاروں ملازمین کو نکالنے کے بعد بھی سنبھلنے میں ناکام ہوگئی، تین ایئرپورٹس ہی بند کردیئے گئے۔

برطانیہ کی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے تین ایئرپورٹس پر آپریشن بند کرنے سے متعلق غور شروع کردیا جبکہ  کورونا وائرس کے باعث برطانوی معیشت کو بھی بری طرح متاثر ہے جس کے باعث ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ برطانوی فضائی کمپنیاں ہوئیں جنہوں نے مالی بحران کے باعث اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرکے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کیا، ان میں سے ایک برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ بھی ہے۔

دوسری جانب ایزی جیٹ نے مالی خسارے کے بعد تین ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بند کرنے اور 30 فیصد ملازمتوں میں کمی کرنے پر غور و فکر شروع کردیا ہے۔

ترجمان ایزی جیٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی وقت 5 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جاسکتا ہے، کمپنی کی جانب سے نیو کاسل، لندن سٹینسٹیڈ اور ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹس سے آپریشن ختم کردیا جائے گا۔ کورونا بحران کے باعث ایئر لائن شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے، آپریشن اور ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے باعث کیا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق ایئرلائن 163 طیاروں کے ساتھ 11 ایئرپورٹس سے 546 روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے جبکہ ایئر لائن سال میں 52 ملین مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرتی ہے۔