توشہ خانہ ریفرنس: نوازشریف اورآصف زرداری کو آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم

410

اسلام آباد کی احتساب میں جج اصغرعلی کی سربراہی میں سابق صدرآصف زرداری، سابق وزرااعظم نوازشریف، یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی  سماعت ہوئی۔

جج اصغرعلی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹس پر کوئی عملدرآمدنہ ہوسکا اور نوازشریف دانستہ طورپرعدالتی کارروائی کاحصہ نہیں بن رہے۔

نیب نے کہا کہ نوازشریف برطانیہ میں موجود،دفترخارجہ کےذریعےوارنٹس بھیجے اور نیب نےنوازشریف کوسمن برطانیہ بھجوانےکی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، جج اصغرعلی نے کہا کہ آپ نے جورپورٹ پیش کی ہے وہ تسلی بخش نہیں۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود آصف زرداری اورنوازشریف غیرحاضر ہیں۔

جس پرآصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ سابق صدر کی طرف سے میں عدالت میں پیش ہورہا ہوں، آصف زرداری کے آنے سے لوگ اکٹھے ہوں گے پھر رش بنے گا، کورونا کے دن ہیں اورآصف زرداری کی عمر زیادہ ہے۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آصف زرداری کو کورونا تو نہیں ہے؟ کریمنل کیس ہے،آصف زرداری کو پیش ہونا پڑے گا۔

جج اصغرعلی نے کہا کہ لمبی تاریخ دے دیتا ہوں پھرآصف زرداری پیش ہوجائیں اور آصف زرداری کے وارنٹ بھی جاری کردیتے ہیں جبکہ نوازشریف کی مسلسل عدم پیشی پراشتہارجاری کررہےہیں۔

بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پرسماعت 17 اگست تک ملتوی کردی اور آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آصف زرداری کواستثنیٰ دینے کی استدعامسترد کردی۔

عدالت نے نوازشریف کی بذریعہ اشتہارآئندہ سماعت پرپھرطلبی کرتے ہوئے آصف زرداری کوبھی آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دے دیا۔