وزارت داخلہ نے ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگانے سے متعلق سفارشات تیار کرلیں

711

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگانے سے متعلق سفارشات تیار کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تیار کردہ سفارشات میں تجویز کی گئی ہے کہ منڈیاں ملک کے تمام بڑے شہروں میں لگائی جائیں گی، منڈیاں شہروں کے داخلی یاخارجی راستوں پر لگائی جاسکیں گی۔

سفارشات میں شہروں میں سرعام مویشی فروخت کرنے پر مکمل پابندی کی تجویز کی گئی ہے، منڈی کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

عید کی نماز کے لیے علما سے مشاورت کے بعد تجاویز پر عمل کیا جائے گا جبکہ قربانی اور جانوروں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بھی سفارشات تیار ہے۔

٭٭٭٭٭٭