سعودی عرب میں ٹیچرز پر تشدد کرنے والی خاتون کو قید کی سزا

483

سعودی عرب میں اسکول ٹیچر پر ہاتھ اٹھانے والی خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کی کرمنل کورٹ نے 2018 میں پیش آنے والے واقعے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے طالبعلم کی والدہ کو خاتون ٹیچرز پر حملے کا قصوروار قرار دے دیا۔

سزا پانے والے خاتون پر الزام تھا کہ اس نے نجی اسکول میں بچے کی دو ٹیچرز کو مارا پیٹا اور ان کی تضحیک کی تھی۔

متاثرہ ٹیچرز نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروایا کے ردعمل میں خاتون نے بھی ٹیچرز پر کیس فائل کردیا تاہم بعدازاں ٹیچرز پر الزام ثابت نہیں ہوا اور مقدمے کو خارج کر دیا گیا۔

ٹیچرز کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے کیس ختم کروانے اور معاملہ رفع دفع کروانے کے لیے ایک لاکھ ریال کی پیشکش بھی کی تاہم ٹیچرز نے آفر کو مسترد کرتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کردیا اور عدالت نے تمام تر ثبوتوں اور شواہد کی بنا پر خاتون کو مجرم قرار دے کر ایک سال قید کی سزا سنا دی۔