وہ ممالک جو سیاحت کیلئے کھُل رہے ہیں

653

آروبا:

15 جون اور 10 جولائی سے رفتا رفتا کھُلنا شروع ہوگا۔ سب سے پہلے کیریبین جزیروں، بونیر اور کیوراکاؤ کے باشندوں کو آنے دیا جائے گا جس کے بعد 1 جولائی سے کینیڈا اور یورپ سے غیر ملکیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ 10 جولائی سے امریکی سیاحوں کو آنے دیا جائے گا۔

بالی:

بالی تھائی لینڈ کا ایک صوبہ ہے جہاں کوروناوائرس وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ بالی کو آکتوبر تک سیاحت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

قبرص:

قبرص سیاحوں کا بے حد منتظر ہے، یہاں تک کہ جن افراد کے سیاحت کے دوران اگر کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے، قبرص کے حکام کے مطابق اُن کے تمام خرچوں کا بوجھ حکومت کے ذمہ ہوگا۔

رہائشی ہوٹلز 1 جون سے کھُلنا شروع ہوں گے جبکہ بین الاقوامی پروازوں کو 9 جون تک بحال کردیا جائے گا۔

مصر:

مخصوص انٹرنیشنل فلائٹس کو 1 جولائی سے ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو صرف اُن مقامات تک رسائی دی جائے گی جو کوروناوائرس سے کم متاثر ہوئے ہیں۔

فرانس:

عالمی وبا سے پہلے فرانس سیاحت کے حوالے سے سب سے بڑا ملک تھا تاہم حالیہ دنوں میں فرانس کو غیر ملکیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے لیکن بیرون ملک سے آئے افراد کو  2 ہفتوں تک آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

جیورجیا:

ملک کو سیاحت کیلئے 1 جولائی سے کھول دیا جائے گا تاہم سیاحوں کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعد کے مرحلوں میں پڑوسی ممالک سے سرحدوں کو بھی کھول دیا جائے گا۔

جرمنی:

 15 جون سے یورپی یونین کے ممالک کے لئے پابندی ختم کردی گئی ہے۔ ترکی ، برطانیہ ، آئس لینڈ ، لیخٹنسٹین ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ سے آنے والے زائرین کو داخلے کی اجازت دینے پر فی الحال غور کیا جارہا ہے۔

یونان:

سیاحت کا دورانیہ 15 جون سے شروع کردیا گیا ہے۔ اس کا اعلان وزیر اعظم کریاکوس میتسوتاکس نے 20 مئی کو کیا تھا۔ براہ راست بین الاقوامی پروازیں 1 جولائی سے رفتا رفتا شروع کی جائیں گی۔ 29 ممالک سے آنے والے سیاح کا کوویڈ-19 ٹیسٹ یا آمد کے وقت آئسولیشن میں نہیں رکھا جائے گا۔

آئسلینڈ:

آئس لینڈ نے سیاحوں کے لئے 15 جون کو سرحد کھول دی ہے۔ آئس لینڈ کا یہ اقدام یورپی یونین اور اس سے وابستہ یورپی ممالک کے شہریوں کے علاوہ تمام غیر ملکیوں پر پابندی عائد کئیے جانے کے ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک بیرون ملک سے آنے والے ہر فرد کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا جاتا تھا تاہم اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔

اٹلی:

تمام میوزیم بشمول روم کے ویٹیکن میوزیم اور ریستوران رواں مہینے سماجی فاصلے کے قواعد کے ساتھ کھُلنا شروع ہوگئے ہیں۔ یورپین یونین اور برطانیہ سے آئے افراد کو قرنطینہ کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت ہے۔

جمائیکا:

جمائیکا نے کوروناوائرس وبا کے تقریبا تین ماہ بعد اپنی سرحدوں کو 15 جون کو بین الاقوامی سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا ہے۔

مالٹا:

مارچ میں کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد مالٹا نے تمام بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 ہفتوں تک قرنطینہ میں رکھے جانے کو لازمی قرار دیا تاہم حالیہ دنوں میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد جرمنی ، آسٹریا ، قبرص ، سوئٹزرلینڈ ، آئس لینڈ ، سلوواکیا ، ناروے ، ڈنمارک ، ہنگری ، فن لینڈ ، آئرلینڈ ، لتھوانیا ، اسرائیل ، لٹویا ، ایسٹونیا ، لکسمبرگ ، اور سزیک سے آئے افراد پر سے قرنطینہ کی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

میکسیکو:

اگرچہ ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم ہوٹلز، ریستوران اور کاروباروں کے کھُلنے سے غیر ملکی سیاحوں کے آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

پرتگال:

پرتگال اپنی سیاحتی صنعت کو بحال کرنے کا خواہاں نظر آتا ہے۔ حال ہی میں وزیر خارجہ آگسٹو سانٹوس سلوا نے سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ یوروپی یونین کے باہر سے آنے والی پروازیں اب آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں جبکہ پرتگال نیوارک ائیرپورٹ کے درمیان اپنی نان اسٹاپ پرواز دوبارہ شروع کردے گا۔ اٹلی اور اسپین کے علاوہ یورپی یونین کے مسافروں کو اب قرنطین میں جانے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت ہے۔

اسپین:

ساحلِ سمندر رواں ہفتے میں کھول دئیے گئے ہیں جبکہ ملک کے کچھ حصوں میں ہوٹلوں کو بھی دوبارہ کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 21 جون سے یورپی ممالک کے عوام کو بغیر قرنطینہ کے داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔

سینٹ لوسیا:

سینٹ لوسیا نے تمام غیر ملکی مسافروں پر 23 مارچ سے پابندی لگا دی تھی تاہم 4 جون کو سحیاحتی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ غیر ملکیوں کو اپنے کوروناوائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہے۔

ترکی:

ترکی کی بین الاقوامی پروازوں کو رواں مہینے رفتہ رفتہ بحال کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ 40 ممالک میں سے فی الحال برطانیہ ، جرمنی ، آسٹریا ، کروشیا ، ہانگ کانگ اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کو ترکی میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم آمد کے وقت سب میں کوروناوائرس کی تصدیق کی جائے گی۔

دبئی:

متحدہ عرب امارات میں بھی سیاحت سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنا شروع کردیا ہے۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں ہوٹلوں، شاپنگ مالز، عوامی پارکوں، ریستورانوں اور ساحلِ سمندر کو حفاظتی اقدامات کے تحت کھولنا شروع کردیا ہے۔ غیر ملکیوں اور واپس آنے والے برسرِ روزگار افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ہوٹلز کے عملے کے پاس بھی کوروناوائرس ٹیسٹنگ کا آلہ ہونا چاہئیے۔

برطانیہ:

تمام غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد تھی تاہم اب اس مخصوص اقدامات کے تحت پابندیوں میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ 8 جون سے نافذ ہونے والے نئے قواعد کے تحت تمام آنے والوں کو ایک پتہ فراہم کرنا ہوگا جس پر انہیں دو ہفتوں تک رہنا ہوگا۔ جو لوگ قواعد توڑیں گے ان پر $ 1،218 تک کا جرمانہ عائد ہوگا۔