عالمی مارکیٹ کے حساب سے تیل کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا،عمرایوب

623

اسلام آباد: وفاقی وزیرعمرایوب کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے تیل کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا۔

وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 112 فیصداضافہ ہواجبکہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے تیل کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا۔

عمرایوب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے ہوتی ہیں اس لیے جنوری میں پٹرول کی قیمت 116 روپے 70 پیسے تھی تاہم پٹرول کی قیمت جنوری کے مقابلے 17 روپے فی لٹر کم  ہے۔

وفاقی وزیر عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام کو ترقی دی،اس وقت ترسیلی نظام کی صلاحیت 26 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے اور انرجی مکس میں بہتری پر توجہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے معاشی اور توانائی ٹیم سے رابطہ کرلیا اور وزیراعظم نے عمرایوب، ندیم بابر کو نیوز کانفرنس کرنے کی بھی ہدایت کردیں۔