وادی گلوان، بھارتی فضائیہ کا طاقت کا مظاہرہ

643

نئی دہلی: 15 جون کو وادی گیلوان میں چینی افواج کے ہاتھوں 20 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔

وادی گیلوان میں بھارتی جنگی طیاروں نے اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا جس پر ایک بھارتی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ علاقے میں ہماری طاقت مضبوط ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایسی فوجی نقل و حرکت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ بھارتی جنگی طیاروں نے اپنی آواز کی گھن گرج کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کیا۔ بھارت وادی میں مزید فوج تعینات کرکے اپنی قوت بڑھانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے اس مظاہرے سے قبل چین اور بھارت سرحدی کشیدگی کم کرنے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔