قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے ایس او پیز جلد بنالیں گے

657

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے موقع قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے ایس او پیز 30 جون تک مکمل کر لیں گے۔

عید قربان کے لئے خصوصی پیغام  میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جولائی میں کورونا وبا اپنے عروج پر ہوگی،عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،عید قربان کی نماز کے لئے عید الفطر والے ایس او پیز  ہی ہوں گےجبکہ  قربانی کے جانوروں خرید وفروخت کیلئے ایس او پیزبنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے  ایس او پیز کے لئے علما سے مشاورت کی ہے،ایس اوپیز کے لئے صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے ایس او پیز 30 جون تک مکمل کر لیں گے

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ،ہمیں قوم بن کر کورونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم کرونا کے جلدخاتمے کے لئے کوشاں ہے۔