‘جوافرادمیسج کےباوجود پیسےوصول نہیں کرسکےان کودوبارہ میسج بھیجےہیں’

1116

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت جو مستحق افرادمیسج کےباوجود پیسےوصول نہیں کرسکےان کودوبارہ میسج بھیجےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی سماجی تحفظ ڈاکٹرثانیہ نشتر نے احساس کیش سینٹر صوابی کا دورہ کیا اور امور کا جائزہ لینے کے بعد بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کےمستحقین کوادائیگیاں ایک مربوط نظام کےتحت جاری ہیں،احساس پروگرام مستحقین کاحق ہے،خوردبرد کرنیوالوں کےخلاف ایف آئی آردرج کی جائے گی۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کاوژن ہےکہ پسماندہ طبقے کو سہولیات مہیاکی جائیں اور اوپرلایا جائے، جو مستحق افرادمیسج کےباوجود پیسےوصول نہیں کرسکےان کودوبارہ میسج بھیجےہیں۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ9لاکھ97ہزارسےزائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی،مستحق افراد میں 132 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں 47 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد میں 57 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم ہوئے جب کہ بلوچستان میں 6 ارب 77 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے، یہ رقم  5 لاکھ 56 ہزار سےزائد افراد میں تقسیم ہوئی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 24 ارب 66 کروڑ روپے، 20 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کو دیے گئے، سندھ میں 49 ارب 24 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے، یہ رقم 33لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم ہوئی۔

آزادکشمیرمیں ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جب کہ  گلگت بلتستان میں 80 ہزار سے زائد افراد میں 98 کروڑ روپے سے زائد رقم کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 کروڑ روپے سے زائد رقم57 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔