پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت

436

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض، نجران اور جزان پر میزائل حملوں کی مذمت کرتےہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے حملوں کو کامیابی سے روکنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑاہے۔