یورپی ممالک میں امریکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کی تیاری

694

یورپی یونین نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا حتمی فیصلہ یکم جولائی سے پہلے کرلیا جائے گا۔

یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے، امریکی میں کورونا کے باعث25 لاکھ شہری بیمار جب کہ ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے سبب بیمار اور ہلاک افراد کی تعداد کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یورپی حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں یورپ کورونا کا مرکز تھاتب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی عائد کی تھی۔

یورپی یونین کے امریکی شہریوں پر پابندی لگانے پر صدر ٹرمپ کو منہ کی کھانی پڑے گی جب کہ یورپی پابندی امریکی صدر کی ناکامی ثابت کرے گی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہے۔