زلمے خلیل کا افغا ن اٹارنی جنرل کے عملے پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

100

کابل( آن لا ئن ) امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے اٹارنی جنرل کے عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے افغان اٹارنی جنرل آفس کے ایک وکیل اور ان کی ٹیم کے دیگر ارکان پیر کو دہشت گردی کے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساںادارے
کے مطابق نامعلوم افراد نے کابل کے مشرقی علاقے میں اٹارنی جنرل آفس کے عملے کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو پراسیکیوٹرز سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔زلمے خلیل زاد نے اس حملے کو امن دشمنوں کی جانب سے کیا جانے والا حملہ قرار دیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکااس حملے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔