لاہور شہر بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ

340

لاہور (آن لائن) بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو نے لاہور شہر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ چیئرمین لیسکو کے مطابق اگر شہر میں کسی جگہ فنی خرابی کی وجہ سے بجلی بند کی جاتی ہے تو اسے لوڈشیڈنگ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کے پاس 200 میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے۔ اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ 4200 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی فراہمی 4350 میگا واٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سے 40 فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کو بند کیا جارہا ہے۔