خیرات سے کچن چلانے والا شخص بھیک کے طریقے ہی بتا سکتا ہے،عظمیٰ بخاری

172

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جس شخص کا کچن چندے اور خیرات سے چل رہاہو وہ قوم کو صرف بھیک مانگنے کے طریقے ہی بتاسکتا ہے۔حمزہ شہباز کاروزانہ پنجاب اسمبلی آنا بنی گالہ کے نوکروں کوناگوار گزررہا ہے۔حمزہ شہباز سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی پہنچ رہے ہیں۔حمزہ شہباز کی خاموشی بھی بھانڈوں اور پتلی تماشا کرنے والوں کو برداشت نہیں ہورہی۔حمزہ شہباز ایک سال سے عمران نیازی کے اندھے انتقام کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔مشرف دور میں بھی حمزہ شہباز نے جرأت اور بہادری کے ساتھ جیل کاٹی۔حمزہ شہباز کا تعلق ملک سنوارنے والی فیملی سے ہے۔ مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا عمران نیازی اور علیمہ باجی کا تعلق صدقے اور خیرات سے چلنے والی فیملی سے ہے۔ایک بھائی نے تیس سال تک چندہ اکٹھا کیا اور بہن نے چندے اور زکوۃ کے پیسوں سے دبئی اور نیو جرسی میں اربوں کی پراپرٹی خریدی لی۔بہن کہتی ہے یہ سلائی مشینوں کی کمائی سے خریدی بھائی کہتا ہے یہ میری کرکٹ کی کمائی سے خریدی۔علیمہ باجی کو آج نہیں توکل دبئی اور نیوجرسی کی جائدداوں کی منی ٹریل دینا ہو گی۔عمران نیازی سے بنی گالہ کی بھی منی ٹریل وصول کی جائے گی۔