وزیر اعظم کو سیاست سے زیادہ ملک عزیز ہے ‘ ہمایوں اختر خان

216

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کیلیے زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہیں اور انہوںنے غیر معمولی فیصلوں سے ثابت کیاکہ انہیں اپنی سیاست سے زیادہ ملک عزیز ہے۔ماضی میں اپنی سیاست بچانے کیلیے کاسمیٹیکس پالیسیوں کا نفاذ کیاگیا جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز کا بوجھ نہ ڈال کر معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوںکو سہارا دیا گیا ہے ۔ پارٹی رہنمائوں اور صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا معاشی مسائل سے دوچار ہے اور موجودہ حالات میںاس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا ۔