ڈاکٹرز اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مریضوںکی خدمت میں مصروف ہیں، یاسمین راشد

110

لاہور (آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے سروسزانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف میں تعریفی اسنادتقسیم کیں۔ اس موقع پرپرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، ایم ایس سروسزاسپتال ڈاکٹرافتخار اورتمام فیکلٹی ارکان موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی خدمت کیلیے فرنٹ لائن پرفرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ڈاکٹرز اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کوروناوائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کررہے ہیں۔