لیبیا: اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم

515
اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل کو لیبیا میں 2016ء سے انسانیت مخالف جرائم کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل نے اقوام متحدہ کے تحت ایک قرارداد پیش کی جس میں لیبیا میں تشدد کی تمام کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
قرارداد میں انسانی حقوق کمشنر میشیل بیشلیٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر حقائق اکٹھا کرنے والا ایک مشن تشکیل دے کر وہاں بھیجیں جبکہ اس قرارداد کو اتفاق رائے سے منظوری دے دی گئی ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ میں متعیّن لیبیا کے سفیر تمیم بائیو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس قرار داد سے یہ ثابت ہوگا کہ ملک میں بلا استثنا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مزید کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس قرارداد میں ”تشدد ، جنس اور صنف کی بنیاد پرتشدد اور جیلوں اورحراستی مراکز میں قیدیوں اور زیر حراست افراد کے کٹھن حالات سے متعلق رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔