وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے اثاثے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

817

لاہور(نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ظاہر کیے گئے اثاثے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے گئے۔ درخواست گزار عبدالوحید خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے کاغذات نامزدگی میں جن اثاثوں کی مالیت کو ڈیکلیر کیا۔ وہ رقم وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیش کیے گئے بیان حلفی کے اثاثوں کی مالیت سے مطابقت نہیں رکھتی۔ دونوں سرکاری دستاویزات میں وزیراعلیٰ نے الگ الگ اثاثے ظاہر کر کے اثاثے چھپائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کاغذات نامزدگی میں 2 اعشاریہ 5 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔ جبکہ بیان حلفی میں 7 لاکھ 61 ہزار روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔ اس اقدام کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے صادق اور امین نہیں رہے۔ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن ،وزیراعلیٰ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ عثمان بزدار کی رکنیت ختم، انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔