پنجاب حکومت‘ غیر ملکی شراب لانے والوں پر عاید ڈیوٹی ٹیکس کی شرح کم کردی

771

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بیرون ممالک سے غیر ملکی شراب لانے والوں پر عاید ڈیوٹی ٹیکس کی شرح کم کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے رواں مالی سال کے لیے غیر ملکی شراب پر عاید ڈیوٹی ٹیکس کا ہدف ایک ارب 84 روڑ روپے مختص کیا ہوا تھا لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعث پنجاب حکومت ایک ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس وصول کرسکی جبکہ حکومت نے مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں غیر ملکی شراب پر عاید ڈیوٹی ٹیکس میں 30 کروڑ روپے سالانہ کی کمی کرکے ایک ارب 55 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔