سندھ حکومت کا وفاق سے تصادم کیلئے نئے حربے کا استعمال

593

کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کی حوالگی پر سندھ حکومت نے وفاق سے تصادم کیلئے نئے حربے کا استعمال شروع کردیا۔

سندھ حکومت کراچی کے تینوں بڑے اسپتال وفاق کو واپس دینے کو تیار نہیں ہے، سندھ سرکار نےوفاق کو خط لکھ کر اسپتالوں میں توسیع پر لگنےوالے اربوں روپے کا تقاصہ کردیا ہے ، سندھ سرکار کا کہنا ہے کہ “پہلے پیسے دو پھر اسپتال لو”۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے لکھا گیا خط وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو موصول ہوگیا۔

محکمہ صحت سندھ  کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں 9 برسوں میں اربوں روپے خرچ کیے ہیں جبکہ اسپتالوں کی توسیع سمیت جدید مشینری نصب کرائی گئی ہے وہ اخراجات  فوری واپس کیے جائیں۔

خط میں سائیں سرکار نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ‘سندھ حکومت عدالتی فیصلے پرعمل تک اسپتال وفاق کےحوالے نہیں کرے گی’۔

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذر پیچوہو نے وفاقی حکومت سے اسپتالوں کی منتقلی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔