ہرجانہ کیس‘وزیر اعظم عمران خان کے وکلا سے جواب طلب

123

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت میں وکلا کو 22 جون کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کو لاہور کی سیشن عدالت نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکلا سے جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے کیس میں وکلا کو 22 جون کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار شہباز شریف نے عمران خان پر پاناما لیکس معاملے پر 10 ارب پیشکش کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے الزامات سے ساکھ متاثر ہوئی ہے۔شہباز شریف کا درخواست میں مزید کہا کہ عدالت عمران خان کو 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔