بجٹ کی منظوری کیلیے اتحادی حکومت کیساتھ ہیں‘گور نر پنجاب

163

لاہو ر(اے پی پی )گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوئی خطرہ نہیں ان شا اللہ مر کز اور پنجاب میں بجٹ آسانی سے منظور ہو جائے گا کیونکہ بجٹ کی منظوری کے لیے اتحادی جماعتیں بھی حکومت کیساتھ ہیں ۔حکومت نے ملکی تاریخی میں پہلی بار چینی اور آٹے اسکینڈلز کی شفاف تحقیقات کرائی ہیں اور نیب سمیت متعلقہ ادارے مکمل آزادی کے ساتھ ذمے داروں کیخلادف کارروائی کر یں گے۔ ایک بات طے ہے کہ ملک میں شفافیات اورآئین وقانون کی حکمرانی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔وہ جمعہ کے روز مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اتحادیوں کے معاملے پرحکومت سب کے ساتھ رابطوں میں ہے اور جہاں تک بجٹ کا تعلق ہے تو اس کے لیے بھی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ بجٹ منظور ہو جائے گا اور اپوزیشن کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کر نا پڑے گا۔