سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی ایس او پیز جاری

450

سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابقچیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے نئے ایس او پیز جاری کردیے گئے، نئے ایس او پیز کے تحت سرکاری دفاتر میں رش کم کرنے کے لئے ملازمین کو محدود تعداد میں بلایا جائے گا، ملازمین کو 15 روزہ روٹیشن میں بلایا جائے گا، ملازمین 15 دن گھروں سے کام کریں گے اور 15 روز دفاتر میں آنا ہوگا، جب کہ دائمی مرض میں مبتلا ملازمین گھروں میں رہ کر فرائض انجام دیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افسران کو دفاتر میں آنا ہوگا اگر انہیں آئیسولیشن کی چھٹی لینی ہے تو انہیں کورونا مثبت کی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

اعلامیے  کے مطابق سرکاری دفاتر میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، ملازمین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، سندھ سیکریٹریٹ آنے والے وزیٹرز کو مرکزی گیٹ پر روکا جائے گا، سیکریٹریٹ آنے کی ٹھوس وجوہات پر صرف متعلقہ دفتر تک جانے کی اجازت ہوگی۔