اثاثہ جات کیس‘ احد چیمہ کے ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع

206

لاہور (نمائندہ جسارت)احتساب عدالت لاہورنے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کردی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی ۔احد چیمہ کو 5 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت نیب کے 3گواہوں نصیر احمد، رؤف وائیں اور لیاقت علی کے بیان قلمبند کیے گئے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ پر اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔بعد ازاں احتساب عدالت نے احد چیمہ کے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے 5مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے طلکے لیے ب کرلیا۔علاوہ ازیںلاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جولائی تک توسیع کردی۔